سیکنڈ ہینڈ آئی فون خریدنے والے ہیں تو یہ ضرور پڑھ لیں
سیکنڈ ہینڈ آئی فون خریدنے والے ہیں تو یہ ضرور پڑھ لیں
استعمال شدہ آئی فون لینے سے نہ صرف پیسوں کی بچت ہوتی ہے بلکہ اگر فون کو احتیاط سے استعمال کیا جائے تو وہ بھی کسی نئے سے کم نہیں ہوتے اور پھر آئی فون کا شوق بھی پورا ہوجاتا ہے لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے
کہ سیکنڈ ہینڈ آئی فون خریدنے سے پہلے آپ کو کیا معلومات ہونی چاہیے تاکہ آپ کسی بڑے دھوکے سے بچ سکیں۔اکثر لوگ آئی فون کے اصلی پارٹس نکال کر اس میں نقلی پارٹس ڈالتے ہیں اور پھر قیمت اصلی والی وصول کرتے ہیں،جب کہ آئی فون کچھ عرصہ چلنے کے بعد جواب دے دیتا ہے۔ڈیلی میل میں شائع رپورٹ کے مطابق اب اگر آپ آئی فون لینے کا سوچ رہے ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں
- Advertisement -
کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسی تکنیک بتائیں گے جس پر عمل کرتے ہوئے آپ کسی جعلساز کے چنگل میں نہیں آسکیں گے۔آئی فون شاید ہی اوپر سے بالکل ٹھیک ہو، لیکن موبائل کی سیٹنگز آپ کو یہ پتہ لگانے میں مدد کرسکتی ہیں کہ آیا یہ استعمال شدہ پیس آپ کو خریدنا چاہیے یا نہیں۔آئی او ایس 15.2 والے آئی فونز میں بِلٹ ان سیٹ اپ ہوتا ہے جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جو پارٹس اس میں لگائے گئے ہیں وہ اصلی ہیں یا نقلی۔
پتہ لگانے کا طریقہ کار:
ایپل کمپنی کے مطابق جب بھی آئی فون یا کسی ایپل کے گیجٹ کے پارٹس تبدیل کرنا ہوں تو صرف منظور شدہ سروس سینٹرز سے ہی رجوع کیا جائے تاکہ وہ اصلی پارٹس کا استعمال کریں۔سیٹنگ میں جانے کے بعد ’جنرل‘ اور پھر ’آباؤٹ‘ کے آپشن پر کلک کریں۔
پارٹس اینڈ سروس ہسٹری کے آپشن میں جاکر مزید تفصیلات کے آپشن کو سیلکٹ کریں، اس سے ایسے جعلی پارٹس کے بارے میں پتہ لگ جائےگا جو اس میں لگائے گئے ہیں۔