MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا،کاشف حیدری

2 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان اور سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا، ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں صبح سے رات تک بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔ بجلی کے سنگین مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔ پانی کی قلت کا مسئلہ بھی جوں کا توں، محکمہ واسا دی ہوئی الٹی میٹم تک پانی کی رسائی یقنی اور صوبائی حکومت بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاون میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں خواتین کیجانب سے بائی روڈ دھرنے میں اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ واسا کے XEN و دیگر اعلی حکام نے باور کرایا کہ 13 جون تک ہزارہ ٹاون میں محکمہ واسا کے 8 سرکاری ٹیوب ویلز بحال کردئیے جائنگے۔ انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ اگر 13 جون تک محکمہ واسا کیجانب سے ہزارہ ٹاون میں 8 ٹیوب ویلز کو بحال کرکے رہائشیوں کو پانی کی رسائی شروع نہیں کی گئی تو ایک مرتبہ پھر ہزارہ ٹاون کے رہائشیوں، خواتین اور بچوں کیساتھ شدید احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے۔ مزید انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں بمشکل ہزارہ ٹاون کو 7 سے 8 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں صبح سے لیکر شام تک بجلی کا نام و نشان نہیں ہوتا۔ جس کے باعث نظام زندگی مفلوج اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔  محکمہ کیسکو کیجانب سے عوام کو صرف تسلیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو کیجانب سے ہزارہ ٹاون کے عوام اور تاجر برادری کیساتھ بدترین سلوک قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون کے علاقے اقبال آباد اور گردنواح میں صبح سے رات تک بجلی کا غائب رہنا بھی معمول بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہزارہ ٹاون اور گردنواح کو 24 گھنٹے میں سے بمشکل 7 سے 8 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہیں۔ 7 سے 8 گھنٹے جب بجلی آتی بھی ہے تو وولٹیج 70 اور 80 سے اوپر نہیں ہوتا جبکہ اس وولٹیج کی بجلی سے  بلب اور پھنکے بھی روشن نہیں ہوتے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ بجلی کے سنگین مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان کے ترجمان اور سماجی کارکن کاشف حیدری نے گزشتہ روز واسا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان […]

  2. […] تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان اور سماجی کارکن کاشف حیدری نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.