پنجاب کابینہ میں توسیع کا امکان
لاہور(مسائل نیوز)پنجاب کابینہ میں توسیع کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کل مزید 20 وزرا حلف اٹھا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع، عمران نذیر، طاہر خلیل سندھو، چوہدری اقبال اور یاور زمان کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
- Advertisement -
ان کے علاوہ کرنل ریٹائرڈ ایوب، تنویر اسلم، بلال یاسین، سیف کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشا اللّٰہ بٹ اور جہانگیر خانزادہ کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی اور ندیم کامران کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے مزید 3 وزرا اور 2 مشیروں کی صوبائی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
[…] نیوز) پنجاب کابینہ میں تو سیع،خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا […]
[…] نیوز)پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کر دی، خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف […]