MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کچھ بھی ہو جائے اپنی مدت پوری کروں گا ،نجم سیٹھی خواب دیکھتے رہیں گے،کرکٹ بوردکے چیئرمین رمیز راجہ کی چیف سلیکٹر اورپروڈکشن سٹاف سے گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

5 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بوردکے چیئرمین رمیز راجہ کی چیف سلیکٹر اورپروڈکشن سٹاف سے گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے چیف سلیکٹر اور پروڈکشن اسٹاف سے گفتگو ویسٹ انڈیز کے خلاف چیئرمین باکس میں پہلے ون ڈے میچ دیکھتے ہوئے کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پروڈکشن کمپنی کے ہیڈ نے رمیز راجہ سے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو ہم آسانی سے شکست دے دیں گے جس پر رمیز راجہ بولے ہماری ٹیم کا یہ حساب ہے جیسی حریف ٹیم ہوتی ویسے ہی بن جاتے ہیں، اس ٹیم پر آپ بھروسہ نہیں کرسکتے، یہ نہ ہو الٹا رزلٹ ہمارے ساتھ آجائے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم سے دوران میچ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا میں اپنی مدت پوری کروں گا چاہے جو مرضی ہوجائے، نجم سیٹھی اب چیئرمین بننے کا صرف خواب دیکھتے رہیں گے، رمیز راجہ کا کہنا تھا بھارتی لیگ کی پروڈکشن زبردست جبکہ ہماری پروڈکشن بہت خراب ہے۔انہوں نے چیف سلیکٹر کو ہدایت کی کہ جب تک حارث رئوف لائن لینتھ بہتر نہیں کرتا تب تک اسکو ٹی ٹونٹی میچز کھلائے جائیں، حارث رئوف کو کہیں لائن لینتھ سیکھ کر آئے پہلے پھر اس کو ون ڈے میچ میں شامل کیا کریں۔ محمد حارث اب نیا وکٹ کیپر بیٹر آگیا ہے سرفراز کا کیرئیر اس کے بعد زیادہ طور پر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔رمیز راجہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پشاور زلمی کا مالک جاوید آفریدی آجکل بہت بول رہا ہے، جاوید آفریدی کہتا ہے پشاور اسٹیڈیم اچھا بنا رہے ہیں، میں نے اسٹیڈیم دیکھا بہت ہی برا اسٹیڈیم ہے سب کچھ لو کوالٹی کا لگوارہے، پی ایس ایل 8 کے میچز پشاور نہیں کروائے جائیں گے،پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے پشاور تیار نہیں ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی سی بی نے ملتان اسٹیڈیم کی ڈیجیٹل اسکرین تبدیل کرنے کا حکم بھی دے دیا، پروڈکشن کمپنی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بقیہ میچز کی پروڈکشن بہتر بنابے کی ہدایت کی۔

ملتانیوں کا حوصلہ ہے وہ میچ دیکھنے پہنچے، ملتان کو ہر سیریز میں میچز دئیے جائیں گے۔

رمیز راجہ نے ہدایت کی کہ پاکستان جونیئر لیگ کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کیا جائے، اس کی تاریخوں کا اعلان کریں، جونیئر لیگ کو منی پی ایس ایل بنانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] نیوز) رمیز راجہ نے ملاقات میں بابر اعظم کا حوصلہ بڑھادیا، چیئرمین پی […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بدھ کو پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کو ایک پیغام […]

  3. […] محمد محسن کرمانی سینیئر اینکر پرسن نجم سیٹھی کے سسر تھے، ان کی نماز جنازہ بدھ 13جولائی کو دن 2 بجے […]

  4. […] (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور […]

  5. […] نیوز) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر ٹوئٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.