وفاقی حکومت کی جانب سے 10 ہزار مزید طلبا کو بینظیر انڈر گریجویٹ اسکالر شپس دی جائیں گی
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے 10 ہزار مزید طلبا کو بینظیر انڈر گریجویٹ اسکالر شپس دی جائیں گی۔
- Advertisement -
جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 10 ہزار مزید طلبا کو بینظیر انڈر گریجویٹ اسکالر شپس دی جائیں گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ایچ ای سی کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ شمالی وزیرستان میں بھی یونیورسٹی بنانے کا آغاز ہوگا، ایک لاکھ لیپ ٹاپ آسان اقساط پر مہیا کیے جائیں گے۔