محمد حفیظ کا شان مسعود کو مڈل آرڈر میں آزمانے کا مشورہ
لاہور (مسائل نیوز) محمد حفیظ نے شان مسعود کو مڈل آرڈر میں آزمانے کا مشورہ دے دیا۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے ٹاپ تھری میں تبدیلی کی ضرورت نہیں لیکن ٹیم کے مفاد میں بہتر فیصلہ ہوگا اگر مڈل آرڈر میں شان مسعود کو آزمایا جائے، ایک پروڈکٹ تیار ہے تو اس کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔
- Advertisement -
انھوں نے کہا کہ شان مسعود تکنیکی طور پر مضبوط بیٹر اور فٹ بھی ہیں، وہ ہر طرح کے سٹروکس کھیل سکتے ہیں، ٹیم کیلیے سنچریاں بنا کر میچز جتوا سکتے ہیں، ان کو منتخب کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، مڈل آرڈر میں کامران غلام بھی اچھا انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی سپریم فارم کو جاری […]