MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

1 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکوآنہ(مسائل نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد میں ایک کلو چینی 40 روپے کے اضافے کے بعد 130 سے 140 کی ہوگئی ہے۔حیدر آباد میں چینی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے، کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں

- Advertisement -

چینی 120روپے جبکہ ریٹیل میں 130 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ادھر پشاور میں بھی دو ہفتے کے دوران ایک کلو چینی 35 روپے کے اضافے کے بعد 125 روپے کی ہوگئی ہے، گڑ کی قیمت 20 روپے کلو اضافہ کے ساتھ 150 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی 125 روپے اور نواحی علاقوں میں 130 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب پشاور میں عام کوالٹی کا گھی 450 سے 490 روپے کلو میں دستیاب ہے، مرغی کی قیمت دو ہفتے کے دوران 65 روپے کلو اضافہ کے ساتھ 380 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔پشاور میں پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کینو 500 روپے درجن، سٹرابری 400 سے 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، خربوزہ 120، تربوز 70 اور امرود کوہاٹی 400 روپے کلو کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] چینی کی قیمت میں بہت ہی بڑا اضافہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.