MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

20 سال اندھے پن کے بعد سعودی طبی ٹیم نے دو مریضوں کی بینائی لوٹا دی

0 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)القصیم ریجن کی العنیزہ گورنری میں کنگ سعود ہسپتال میں “لولو محمد الزامل” مرکز برائے امراض چشم کی طبی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ طبی ٹیم نے 90 سال کی لگ بھگ عمر کی ایک معمر خاتون کی بینائی واپس لوٹا دی۔

- Advertisement -

خاتون 21 سال قبل ایک آنکھ سے نابینا ہوگئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق القصیم ہیلتھ اسمبلی نے بتایا کہ مریضہ نے مرکز سے رجوع کیا اپنا معائنہ کرایا۔ کیے جانے والے معائنوں اور ٹیسٹوں میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ آنکھ میں موتیا اتر آیا ہے اور آپریشن کی ضرورت ہے۔اسی مرکز نے ایک 61 سالہ مریض کے لیے ایک اور کامیاب جراحی بھی کی ہے۔ یہ شخص دونوں آنکھوں کے اندھے پن کا شکار تھا۔ اس کی ایک آنکھ نے 20 سال قبل اور دوسری آنکھ نے 14 سال قبل دیکھنا چھوڑ دیا تھا۔ہیلتھ بورڈ نے اپنے اجلاس میں بتایا کہ ٹیسٹوں کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دائیں ہائپوتھیلمس میں انفیکشن ہوا تھا۔ اور کارنیا کے بادل کے ساتھ ایک پیچیدہ ماس موجود ہے۔ اس مریض کی ایک اصلاحی دستی سرجری کی گئی جس کے بعد مریض کی بصارت معمول پر آ گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.