MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

باپ نے باپ ہونے کا حق ادا کر دیا،خالد مگسی

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا ہے کہ باپ ہماری پارٹی ہے اور ہم نے باپ ہونے کا حق ادا کر دیا۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے خالد مگسی نے ایوان میں اظہار خیال میں کہاکہ آصف زرداری نے سب کو جوڑا، 170 میں ہم نے 4 ووٹ ملائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے تھے۔دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام

- Advertisement -

میں کہا ہے کہ عمران خان کو باندھ کر ہرایا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا،ایک بہادر کی طرح،بہت کچھ دل میں ہے، دل میں ہی رہے تو اچھا ہے، بس اتنا ہی کہوں گا، خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر۔انھوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔علاوہ ازیں سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے المناک دن ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک بے خوف رہنما کو کرپٹ مافیا نے نشانہ بنایا اور وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے پر مجبور کیا۔انہوںنے کہاکہ امید ہے عمران خان دوبارہ اٹھیں گے کیونکہ پاکستانی عوام ان کے اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.