MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سری لنکا میں معاشی اورسیاسی بحران کا شکارلاکھوں شہریوں نے ایوان صدرکارخ کر لیا

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کولمبو(مسائل نیوز) ملکی کی معیشت اور سیاسی بحران کے پیش نظر مشکلات سے دو چار لاکھوں سری لنکن شہریوں نے تاریخی احتجاج کرتے ہوئے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے دفتر کا رخ کرلیا۔

- Advertisement -

میڈیارپورٹس کے مطابق2 کروڑ 20 لاکھ سری لنکن شہریوں کو کئی ہفتوں سے بجلی معطلی، خوراک سمیت ایندھن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے، یہ 1948 میں سری لنکا کی آزادی کے بعد شدید معاشی تنزلی ہے۔

گزشتہ ماہ سے بڑھتے ہوئے بحران کے بعد ہفتے کو سوشل میڈیا کے توسط سے کیے گئے احتجاج میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ملک کی طاقتور کاروباری برادری کی جانب سے صدر کی حمایت سے دستبردار ہونے کے بعد راجا پاکسے پر دبائو میں شدید اضافہ ہوا ہے۔کولمبو کے سمندر کے کنارے بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے احتجاج کیا اور قومی پرچم لہراتے ہوئے گو گوٹا ہوم کے نعرے لگائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.