MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر: ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد کی چرس پکڑی گئی، 2 سمگلرز گرفتار

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے سمگل کی گئی تھی۔

یہ گروہ گوادر سے کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات سمگل کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.