MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور میں کراچی کنگز کے کھلاڑی کو کورونا کی تشخیص

1 567

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کھلاڑی عمران جونیئر کا لاہور میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ نیوز کے مطابق کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی پی ایس ایل کے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے عمران جونئیر کوویڈ پازٹیو رپورٹ آنے پر اس وقت آئسولیشن میں ہیں

- Advertisement -

اور اسی وجہ سے ٹیم میں ان کی جگہ امیر حمزہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم ابھی تک لیگ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی، لاہور میں اتوار کو کراچی کنگز پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ پی سی بی نے بائیو سیکیور ببل توڑنے اور کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر امپائر کو سخت سزا بھی سنائی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جونئیر لیگ کے مینٹورز پر مہربان ہوگیا، لیگ کے ایمبسڈر جاوید میاں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.