MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر محمد نواز انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر

2 611

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر محمد نواز پاو¿ں کی انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔ٹیم مینجمنٹ اب محمد نواز کے متبادل کےلیے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرے گی۔ اہم کھلاڑی کی خدمات سے محرومی کوئٹہ کے لیے بڑا دھچکا ہے۔نواز کا نام آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کےلیے منتخب کھلاڑیوں میں بھی شامل ہے،

- Advertisement -

وہ اس سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے، ایم آر آئی اسکین سے پاﺅں میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے۔اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بھی غیر قانونی قرار دیا ہے اور ایکشن کی درستگی تک وہ معطل رہیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے

کہ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر محمد حسنین پی ایس ایل میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بولنگ کنسلنٹ مقرر کرے گا جس کے بعد ا±نھیں دوبارہ بائیو مکینک ٹیسٹ دینا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمئی کے درمیان کوئٹہ میں میچ 5فروری کو کھیلا […]

  2. […] نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان نے فلمی انداز میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.