MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،عمران خان

0 582

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، ان کی سہولت کو یقین بنانے کےلئے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹس (RDA) سے متعلق اہم اجلا س ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم ان کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق کی فراہمی، ان کے پاور آف اٹارنی اور جانشینی کے سرٹیفکیٹس کا آن لائن اجراءجیسے حکومتی اقدامات ان کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے دور رس نتائج کے حامل ہوں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹس (RDA) کی شاندار کامیابی پرتفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر آر ڈی اے (RDA) کے ذریعے موصول ہو چکی ہیں۔وزیر اعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آر ڈی اے (RDA) کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کے لیے آن لائن ریئل ٹائم بنیادوں پر سہولت فراہم کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.