MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے،نور محمد دمڑ

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب سمیت صوبے میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیاری اور بروقت تکمیل کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ میں ہوں وفاق کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ خصوصاََ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ،زراعت اور معدنیات کو فروغ ملے گا

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد ڈپٹی چیرمین پلاننگ ڈویژن جہانزیب خان سے ملاقات کی اور خانی بابا کراس تا زیارت،زیارت تا سنجاوی، ہرنائی کوئٹہ کچ موڑ تا ہرنائی،ہرنائی تا سنجاوی کے قومی شاہراہوں کی تعمیراتی کام کے معیار اور پی سی ون کے مطابق وقت مقررہ پر شاہراہوں کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی تفصیلات ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ

بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے اور اجتماعی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے زیارت و ہرنائی کے دونوں اضلاع کو ملک اور صوبے کے دیگر اضلاع سے ملانے کےلئے اہم قومی شاہراہوں کو تعمیر کےلئے وفاق سے فنڈز منظور کرایا ہے جوکہ بیس ارب روپوں سے زائد کے پروجیکٹ ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.