نوٹس برائے ٹرانسپورٹرز اور کمرشل گاڈی مالکان
کوئٹہ(مسائل نیوز)ہرگاہ آپ تمام کمرشل بس،منی بس،ٹرک،پک آپ اور رکشہ مالکان کو بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ دوران سفر اپنی گاڈی کا اصل روٹ پرمٹ،کاغذات اور فٹنس سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھیں۔تاکہ دوران چیکنگ عملے کو پیش کیا جاسکے۔جبکہ کوئٹہ ڈویژن کے تمام روٹس پر خصوصی ٹیمیں گاڈیوں کے روٹ پرمٹ،کاغذات اور فٹنس چیک کررہی ہیں۔اس کے علاؤہ جن گاڈی مالکان نے اپنے پرمٹ،کاغذات اور فٹنس ریونیو/تجدید نہیں کروائی ہیں وہ جلد از جلد متعلقہ دفتر سے اپنے پرمٹ،کاغذات اور فٹنس ریونیو/تجدید کرائیں۔بصورت دیگر پرمٹ ،کاغذات اورفٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اورتجدید/ریونیو نہ ہونے پر متعلقہ گاڈی بند اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔