MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے،شیخ رشید احمد

6 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکانٹ کا ذکر کر کے نیا بحران پیدا کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ بینکوں میں اپنے ڈالر لینے جاتے ہیں، بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں، جنیوامیں امداد کی 1 سے 7 سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے جو ان کیسفارت کار اور این جی اوزکے ذریعے خرچ ہوں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے، جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا، اکا دکا ویڈیو لنک پر تھے جبکہ ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا تھا۔سابق وزیر نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا، ملک بھر میں بھوک کا راج، صنعتیں بند، بیروزگاری کا طوفان 13 جماعتوں کا کارنامہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم کی جنم جنم کی […]

  2. […] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، 15 اپریل تک جنرل […]

  3. […] پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب […]

  4. […] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ […]

  5. […] عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ متنازع شخص کی نگران وزیراعلیٰ نامزدگی نا […]

  6. […] آ باد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.