MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئن لائن گیمنگ کا فیوچر روشن ہے ۔ فیئر پلے کے برینڈ ایمبیسڈر اے بی ڈی ویلیئرز

0 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز)آن لائن گیمنگ تیزی سے نئی نسل میں مقبول ہو رہی ہے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک لازمی حصہ بنتی جا رہی ہیں اوردنیا بھر میں مقبولیت اور شائقین کی دلچسپی دن بدن آن لائن گیمز میں بڑھتی جا رہی ہے اسی لئے اے بی ڈی ویلیئرز نے تیزی سے ترقی کرتے آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم فیئر پلے کے ساتھ ایک طویل مدتی شراکت داری معاہد ہ کیا اور فیئر پلے کے ایمبیسڈر بن گئے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئر کا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور میری خواہش کہ اب کھیلوں کو آن لائن بھی انجوائے کروں فیئر پلے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جس میں شایقین اپنی پسند کے کھیل کو آن لائن کھیل سکتے ہیں اور اسی طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں جیسے کہ اسیٹیڈیمز میں موجود لوگ ہوتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بدلتے تقاضوں کے مطابق ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا چاہئے کیونکہ آن لائن گیمنگ کا مستقبل روشن ہے واضح رہے کہ فیئر پلے نے اپنا آغاز 2019 میں کیا اس میں کرکٹ سمیت تیس دیگر کھیل شامل ہیں پاکستان میں بھی آئن لائن گیمنگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور نئی نسل آن لائن گیمنگ میں خاصی دلچسپی لے رہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.