MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے داماد کے وکیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے داماد کے وکیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا، پی ٹی آئی نے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری میاں وحید الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، وہ تحریک انصاف لندن کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں، میاں وحید الرحمان ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے وکیل بھی تھے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سے خود رابطہ کرکے کہا تھا کہ اگر میری پیشہ ورانہ مصروفیات سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں تو فارغ کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیاسی بیانیے کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.