MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منشیات برآمدگی کیس..رانا ثناء اللہ نے بریت کی درخواست دائر کر دی

0 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انسداد منشیات عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی،رانا ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے وکیل کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا اور پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کے میڈیا پر بیان کے بعد مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں رہی،اے این ایف کے گواہ اس مقدمے میں سپورٹ نہیں کر رہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت رانا ثناء اللہ کو بری کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت وزیر داخلہ کے وکیل فرہاد شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد اور انسپکٹر احسان اعظم الزامات کی تردید کررہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کے وکیل کے مؤقف پر سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کو پابند کریں کہ آج ہی بحث کریں۔بعد ازاں عدالت نے رانا ثناء اللہ کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے دوپہر 2 بجے کا وقت مقرر کر دیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جھوٹے کیسز بنوائے گئے،ہمارے خلاف بنائے گئے بے بنیاد کیسز ختم ہونے چاہیے۔
عمران خان مجھے کبھی مذاکرات کی دعوت نہیں دے گا اور نہ دعوت دی ہے۔صدر عارف علوی مذاکرات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں،پی ڈی ایم غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔عو ام مہنگائی کی وجہ سے ناراض ہیں،ہم ان کے پاس جائیں گے،فوج منظم ادارہ ہے وہاں کسی بندے کی پالیسی نہیں چلتی بلکہ پالیسی ادارے کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹولہ ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،شہباز شریف کے حق میں دنیا بھر سے گواہی آئی ہے،پی ٹی آئی کے پاس اگر اقتدار نہیں تو سب کچھ غلط ہے۔
عمرا ن خان فرح خان سے متعلق کیوں جواب نہیں دیتے،50 ارب روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگوایا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان دوسروں پر جھوٹے مقدمے بنوائے اور خود کرپشن میں ملوث تھا،عمران خان اسمبلی تحلیل کریں،ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.