MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، قاسم خان سوری

1 610

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کےساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کے فروغ کے ذریعے انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،پاکستان میں موجود ہنر مند افرادی قوت فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر ،سیکورٹی فراہم کرنے میں بہترین خدمات سر انجام دے سکتی ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ان خیالات کا اظہار (پی یو آئی سی) کے 16 ویں اجلاس کے موقع پر قطر کی ڈپٹی سپیکر سے ہونےوالی سائڈ لائن میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دنوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کی فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت موجود ہے جو قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سیکورٹی فراہم کرنے میں بہترین خدمات سر انجام دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور سی پیک کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.