تین سالہ دور میں اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کی ،جام کمال
وندر(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ تین سالہ دور میں اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کی ، پارٹی کارکنان اور عوام ہماری جان ہیں ہم سب ایک ہیں اور ایک دوسرے کے قریب ہیں اکثر ہمارے درمیان میں چھوٹی چھوٹی غلط فہمیاں جنم لیتی رہتی ہیںآئندہ ڈیڑھ سال میں بھی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیںگے کارکن ہی پارٹی کی جان ان کی انتھک کاوشوں خلوص اور عوامی خدمت کے جزبے کی وجہ سے پارٹیاں کامیاب ہوتی ہیں ہمیں اپنے کارکنوں پر ناز ہے
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ نے اپنے ایک روز دورہ تحصیل سونمیانی وندر کے موقعہ پر سونمیانی میں واندانی برادری اور دیگر کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کے موقعہ پر کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے درمیان میں بیٹھ کر اور آپ لوگوں کی اپنائیت و پیار کو دیکھ کر دل کو بڑی خوشی محسوس ہورہا ہے جس طرح آپ لوگ ہمارے پارٹی کے ایک کارکن کی تعریفیں کررہے ہیں
اور اس کی بے لوث خدمات کا ذکر کررہے ہیں سن کر بڑی خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اصل قوت وجان پارٹی کے کارکنان ہیں ان کی بے لوث عوامی خدمات سے متاثر ہوکر اور ان کی کارکردگی دیکھ کر لوگ جوک در جوک سیاسی پارٹیوں میں شامل ہوتے ہیں جس طرح سابق نائب ناظم محمد عیسی وندانی نے ہمارے مخلص ساتھی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غلام محمد عرف ماما گلو جاموٹ کی کارکردگی اور متاثر کرنے والی شخصیت ان کی مخلصی عوامی خدمت کے جذبے کی تعریفیں کیں ہیں