MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمارا کام عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کے مشکلات پیدا کرنا نہیں،عبد المالک کاکڑ

0 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبد المالک کاکڑ نے زرغون روڈ ریڈ زون کو سیکرٹریٹ آفیسرز و سرکاری ملازمین کے لئے بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر افسران و سرکاری ملازمین کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں کرینگے، جمعہ کو ترجمان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق زرغون روڈ ریڈ زون کو سیکرٹریٹ آفیسرز و ملازمین کے لیے بند کرکے ان کے لیے دشواری پیدا کرنے کی مذمت کرتے ہیں،

- Advertisement -

عبدالمالک کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ہمیں ملاقات میں بتایا کہ وہ عوامی وزیراعلی ہے اور ریڈ زون کو عوام اور ٹریفک کے لیے جلد کھولنے جا رہے ہیں لیکن آج سیکرٹریٹ آفیسرز و ملازمین کو زرغون روڈ اپنے سابقہ مذکورہ راستے سے روکنے اور پولیس نفری کی جانب سے بدتمیزی اور ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک سے اندیشہ ہے کہ حکومت کے لیے جان بوجھ کر مسائل پیدا کیے جا رھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو ہم نے اعلی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے،ہم سیکیورٹی معاملات کی نزاکت کو ہمارے افسران بخوبی سمجھتے ہیں

مگر افسران کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں کرینگے،اورسول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نےاس حوالے سے آج ڈی ایس پی پولیس سول سیکرٹریٹ سے ملاقات میں واضح طور پر کہا گیا کہ ہمارا کام عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کے مشکلات پیدا کرنا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایسے اقدامات کا سختی سے مذمت کرتی ہے اور سیکیورٹی معاملات میں سرکاری ملازمین کو آسانی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.