MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، چنگیز خان جمالی

0 649

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاجی کال پر ڈیرہ اللہ یار میں بھی جیالوں نے پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا سیکڑوں جیالوں نے بائی پاس سے ڈیڑھ کلو میٹر پیدل مارچ کرتے ہوئے آٹا مہنگا ہائے ہائے چینی مہنگی ہائے ہائے کے نعرے لگائے احتجاجی ریلی نیشنل پریس کلب پہنچی تو مظاہرہ کیا گیا

- Advertisement -

احتجاجی مظاہرے سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے تین سالہ دور حکومت میں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے بجائے پچاس لاکھ سے زائد ملازموں کو نوکریوں سے نکال دیا پی ٹی آئی حکومت عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین رہی ہے آج بائیس کروڑ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں

حکمرانوں نے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ملک میں غربت اور بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے انکا کہنا تھا کہ سلیکٹرز سے حکومت نہیں چلائی جا رہی نااہل ٹولہ ملک کو بحرانوں کے دلدل میں دھنسا کر چلتے بنیں گے لیکن انہیں ملک برباد کرکے بھاگنے ہرگز نہیں دینگے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.