ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی باضابطہ علیحدگی، تصدیق ہو گئی
اسلام آباد (مسائل نیوز) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی تصدیق کر دی گئی ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے، اس بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیم رکن اور دونوں کے قریبی دوست نے بھی ان کی باضابطہ علیحدگی کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن یہ تصدیق کرتا ہوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، دوسری جانب ابھی تک شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
[…] کے ساتھ گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات شدت […]
[…] (مسائل نیوز)بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں مبینہ طلاق کا ذمہ دار معروف پاکستانی اداکارہ […]