کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری، سر دی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بد ھ کو خضدار میں 06، کوئٹہ میں 04اور قلات میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت، ژوب، خضدار، لسبیلہ، بار کھان، گوادر،کیچ،تربت،آواران اورپنجگور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج (جمعرات) کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اوروسطی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
- Advertisement -