MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر

0 113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2024 کے تحت مختص اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ایف پی ایس سی کے پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117 گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔

- Advertisement -

اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبر پختونخوا 48 ،بلوچستان 31 ، سندھ (دیہی) 32 نشستیں، سندھ (شہری) کیلئے 29 نشستیں مختص ہیں۔

اس کے علاوہ سابقہ فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15 نشستیں، آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے 8 اور گلگت بلتستان کیلئے 4 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔سی ایس ایس 2024 کے امتحانی نتائج کے بعد اہل امیدواروں کو مختلف گروپس میں الاٹمنٹ دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.