آئی سی سی کا فیصلہ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پلیئر آف دی منتھ قرار
لاہور(مسائل نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے محمد رضوان کو ستمبر کے مہینے کیلئے آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دیا۔ محمد رضوان ٹی 20 رینکنگ میں بھی نمبر ون بیٹر قرار دئیے گئے تھے۔ آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے محمد رضوان کے علاوہ بھارت کے اکشر پٹیل اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو بھی نامزد کیا تھا، تاہم محمد رضوان دیگر پلیئرز پر بازی لے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ محمد رضوان کا دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہوا، جب رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد مسجد پہنچے تو کئی کرکٹ شائقین نے دونوں کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ قومی کرکٹر نے مسجد میں اللہ پاک پر مکمل یقین کے حوالے سے بیان بھی دیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان معروف کرکٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھن گئی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی […]