MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روہت شرما اسپتال کیوں گئے، مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے

0 35

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما گزشتہ شب مقامی اسپتال میں دیکھے گئے۔

روہت شرما کے اسپتال جانے پر ان کے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

- Advertisement -

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں اور خیر سگالی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بعض ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ اسپتال کا دورہ معمول کا چیک اپ یا احتیاطی اقدام ہوسکتا ہے تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.