MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے، آغا حسن بلوچ

1 355

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی (مسائل نیوز) لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے پارٹی نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے موجودہ وفاقی حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے سیلاب متاثرین کے فوری بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ اور سابق ضلعی نائب صدر شیر دل مجاز سمالانی سے اپنے رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بی این پی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سینئر اراکین چیئرمین قاسم پرکانی اسد سفیر شاہوانی گنیش لال راجپوت کمار سمیت دیگر پارٹی دوست موجود تھے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسلہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے پارٹی نے ہر وقت ہر فورم پر حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے تاکہ سالوں سے لاپتہ کیے گئے نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ جائے ہماری سب سے پہلے ترجیح بھی مسنگ پرسنز رہے ہیں اور موجودہ وفاقی حکومت اس مسلے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور اس پر کافی سنجیدگی دکھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے تباہ کاریوں سے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور سینکڑوں جانیں ضائع ہوئے لوگوں کو معاشی حوالے سے بھی کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے جلد بحالی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں موبائل نیٹ ورک کا کافی مسلہ ہے بہت جلد انشا اللہ پی ٹی اے کے چیرمین کو اس اہم مسلے کی جانب آگاہ کروں گا تاکہ اپٹک فائبر لنک کے ساتھ تمام نیٹ ورک کو منسلک کرکے لوگوں کو سہولت میسر ہوسکیں اور انکے مشکلات ختم ہوسکیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ‘ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر برائے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.