MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک نیا ریکارڈ بناڈالا

0 472

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزار 50 دن سے زائد عرصے تک ٹاپ پوزیشن اپنے پاس رکھنے کا نیا ریکارڈ بناڈالا۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تبزلی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔بابراعظم ٹی20 رینکنگ میں 1 ہزار 82 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر فائز رہے تھے

- Advertisement -

جبکہ وہ اپنے کیرئیر میں لگاتار 1 ہزار 155 روز ٹی20 کے ٹاپ بیٹر رہے۔ایشیاکپ میں محمد رضوان نے مسلسل تین ففٹیز اسکور کیں اور بھارت کے خلاف میچ میں

پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا، انہوں نے ایونٹ میں اب تک 192 رنز اسکور کر رکھے ہیں،

جس میں تین میچوں میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.