یو اے ای کی جانب سے سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان
اسلام آباد (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے، ذرائع ایف بی آر کے مطابق سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ 3 سے 5 سال تک کیلئے دی جاسکتی ہیں۔مجموعی طور پر20 سے 25 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کا امکان ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق درآمدی مشینری، پارٹس اور انکم ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔
یو اے ای کا مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا امکان ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا اپنے بھا ئی شیخ محمد بن زاید النہیان کا مشکور ہوں۔متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔
دونوں برادر ممالک اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری گیس انرجی، انفراسترکچر، زراعت، ہیلتھ کیئر، بائیوٹیکنالوجی کے شعبے میں سرکاری کی جائے گی۔ اسی طرح لاجسٹک، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ، ای کامرس اور فنانشل سروسز میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اماراتی نیوزایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری ممکنہ طور پر اہم شعبوں بشمول گیس، انرجی انفراسٹرکچر ، زراعت، ہیلتھ کیئر، بائیو ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس، فنانشل سروسز میں کی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری پاکستان میں آئل اینڈ گیس، تعلیمی شعبے، توانائی بحران پر قابو کیلئے کی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور سرمایہ کاری اور ترسیلات کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ملک کے دیگر حصوں میں صحت ۔ تعلیم اور مواصلات کے شعبوں میں اہم کام کررہی ہے۔