MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اے پی آر این ایس کا مسائل نیوز کے رپورٹر صاحبزادہ عتیق خان کیساتھ بداخلاقی کی مذمت

ڈی سی کوئٹہ اور دیگر حکام سے واقعہ کا فوری نوٹس اور اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے

0 75

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی(ر) کے صوبائی ترجمان بلوچستان اسرار محمد کھیتران، اور ریاض احمد شاہوانی کا ڈی سی آفس کوئٹہ میں مسائل نیوز کے رپورٹر صاحبزادہ عتیق خان کے ساتھ لیویز اہلکار مجتبٰی کی جانب سے ناروا رویہ اور نامناسب الفاظ کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو کہ نہ صرف اخلاقی طور پر افسوسناک عمل ہے بلکہ آزادی صحافت کی بھی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں آئے روز مجتبٰی نامی لیویز اہلکار کی جانب سے نا صرف صحافیوں بلکہ عام عوام کو بھی روکنے، تنگ کرنے، اور نازیبا زبان استعمال کرنی کی شکایتیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی کوئٹہ اور دیگر حکام اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.