MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عامر لیاقت کے انتقال پر دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا بیان بھی سامنے آ گیا

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر سابق شوہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔طوبیٰ انور نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی کے دوران بہت سی زندگیوں کو چھوا،میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔
انہوں نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔ قبل ازیں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ کا شوہر کے انتقال پر بیان سامنے آیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے لکھا کہ میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ہیں،ان کی نماز جنازہ آج 10 جون کو بعد نماز جمعہ دوپہر 2 بجے جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن پر ادا کی جائے گی اور وہیں مزار کے احاطے میں ان کی تدفین ہوگی۔

- Advertisement -

سیدہ بشریٰ نے کہا کہ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے ، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے شوہر عامر لیاقت کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تو آپس میں بہت جلد صلح ہونے والی تھی، حکومت مجھے سکیورٹی فراہم کرے تاکہ مرحوم کا آخری دیدار کر سکوں۔
خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اہل خانہ نے لاش کے پوسٹ مارٹم سے منع کر دیا تھا اور مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کے بعد ان کی تدفین حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جانی تھی۔ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے تھے ، پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.