پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جائے گا، پولیس افسران اور عامر لیاقت کے ورثاء میں مذاکرات کامیاب
کراچی (مسائل نیوز) پولیس افسران اور عامر لیاقت کے ورثاء میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جائے گا۔فریقین نے پولیس کو حلف نامہ لکھ کر دے دیا۔بیرون ملک سے آنے والے بیٹے احمد عامر اور بیٹی دعا عامر نے حلف نامہ لکھ کر دیا۔پولیس اور عامر لیاقت کے اہلخانہ کے درمیان معاہدہ ہوا جس میں اہلخانہ نے کہا کہ ہم اپنی مرضی سے پوسٹ مارٹم نہیں چاہتے۔
پولیس نےبغیر پوسٹ مارٹم کئے میت ورثا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رمضان چھیپا نے پولیس اور ورثا کے درمیان مذاکرات کروائے ۔اس سے قبل پولیس نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔رکن قومی اسمبلی کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم تک ان کی تدفین رکوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
- Advertisement -
پولیس کی جانب سے چھیپا ویلفیئر کے انچارج سرد خانہ کے نام ایک خط لکھا گیا ہے ، جس میں ہدایت کی گئی کہ عامر لیاقت کی میت ورثا کے حوالے نہ کی جائے ، لاش امانت کے طور پر آپ کے سرد خانے کے سپرد کی گئی ہے ، عامر لیاقت کی میت بریگیڈ تھانے کا عملہ وصول کرے گا ، اگر لاش کسی اور کو دی گئی تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اہل خانہ نے لاش کے پوسٹ مارٹم سے منع کر دیا تھا اور مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کے بعد ان کی تدفین حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جانی تھی۔ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے تھے ، پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ،