MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، درجہ اول کا گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا کر دیا گیا

1 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز ) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ حکومت نے درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  درجہ اول گھی کی قیمت  555 روپے سے بڑھ کر 580 روپے کلو ہو گئی ہے  جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں بھی  25 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

- Advertisement -

25 روپے کے اضافے کے بعد خوردنی تیل کی قیمت 590 روپے فی لٹر ہو چکی ہے ۔

8 جون کو  بھی درجہ اول کے گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا ،  ہول سیل کی قیمت میں 20 روپے اضافے کے بعد  گھی 566 روپے کلو  ہوا تھا جبکہ پرچون  کے ریٹ میں  24 روپے اضافے کے بعد فی کلو گھی  570 روپے کا کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں زبردست کمی کردی ہے جس کا اطلاق فوری طور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.