MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر پاکستانی حکومت رابطہ کرے تو سستا تیل فراہم کریں گے

1 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت رابطہ کرے تو سستا تیل فراہم کریں گے، سابق وزیراعظم سے دورہ روس میں تیل خریداری پر بات ہوئی لیکن کوئی خط موصول نہیں ہوا تھا، نئی پاکستانی حکومت سمجھدار ہے امید کرتے ہیں کہ وہ تجارتی اور تیل خریداری معاملات کو بہتر طریقے سے ڈیل کریں گے۔
انہوں نے روسی قونصلیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس پر لگنے والی پابندیاں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، یوکرین کے ساتھ تنازع کا فوری حل نظر نہیں آرہا ہے جبکہ یوکرین بھی امن مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے دوران تیل کی تجارت پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم پاکستان سے کوئی سرکاری خط موصول نہیں ہوا تھا۔

- Advertisement -

روسی قونصل جنرل نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت سمجھدار ہے امید کرتے ہیں کہ وہ تجارتی اور تیل خریداری معاملات کو بہتر طریقے سے ڈیل کریں گے۔روسی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی رکھتے ہیں اگر پاکستانی حکومت ہم سے رابطہ کرے گی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے اور یہ صرف ایک بہانہ ہے کہ پاکستان کے پاس روسی خام تیل کو ٹریٹ کرنے کیلئے ریفائنریز نہیں ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان روس کے ساتھ تیل معاہدہ کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں، اسطرح کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ حکومت نے غریب عوام پر پٹرولیم منصوعات کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے انہیں ریلیف دینے کے حوالے سے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پورے پاکستان میں 8 سے 9 کروڑ لوگوں کوپٹرول کی مد میں 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جارہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت خزانہ ایک نمبر لانچ کررہی ہے،شہری 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر بھیجیں گے جس کے بعد نادرا ریکارڈ چیک کرے گا، اگر آپ کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے تو اسی وقت آپ کو 2 ہزار روپے پٹرول کی مد میں دیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر مصدق ملک نے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے کیلئے پلان تیار کررہی ہے، رات کو مارکیٹس جلدی بند کرنے سے دو ہزار میگاواٹ کا فائدہ ہو سکتا ہے جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں تو اسکا سیاسی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.