MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیب زدہ حکمران بن گئے، سالوں سے بیمار گھنٹوں میں صحت مند ہو گئے

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب زدہ حکمران بن گئے ہیں، سالوں سے بیمار گھنٹوں میں صحت مند ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیب کو ختم کرنے اور بھارت سے نئے تعلقات بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ الکیشن کے مطالبے سے فرار کا راستہ اختیار کیا گیا، ایک ماہ میں جمہوریت کو سوا نیزے پہ لٹکا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے منحرف لوگوں کی ووٹنگ پر حکومت بنائی گئی، سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی اور مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، ڈالر آسمان پر چلا گیا ہے اور فارن ریزرو آدھے رہ گئے ہیں۔ شہباز شریف کی ایک ماہ کی کارکردگی یہ ہے۔

- Advertisement -

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی انویسٹیگیشن افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ انہوں نے اپنے سمیت کسی پر فرد جرم نہیں لگانے دی اور میر جعفر اور میر صادق کو سوالیہ نشان بنا دیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیرداخلہ نے مزید لکھا کہ گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،ایک ماہ میں جمہوریت کو سوا نیزے پہ لٹکا دیا گیا۔

گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ فوج سے تعلقات ہیں اور رہیں گے‘ عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے ‘ فوج کے ترجمان نے مریم اور نوازشریف کو کہا ہے ‘ الیکشن ہونے جا رہے ہیں قوم تیاری کرے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ عدالت پراعتماد ہے اورہونا چاہیے ، عدالتوں پراعتماد نہیں ہوگا تویہ ملک نہیں چل سکتا ، عمران خان نے عدالتوں سے متعلق بات مختلف زاویے سے کہی ہے ، نوازشریف نے 14 مرتبہ فوج کا نام لیا ، مریم نوازنے جنرل فیض کا نام لیا ، ‏14 مرتبہ جس نے آرمی چیف کے بارے میں غیراخلاقی زبان استعمال کی ہو ، اس کا نوٹس لینا چاہیے تھا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ‏42 وزیروں میں سے 20 کے اوپرکیس ہیں اس معاملے پرہائی کورٹ آرہا ہوں ، ایسا وزیرداخلہ لگایا گیا ہے جو 22 افراد کا قاتل ہے ، اے این ایف عدالت میں گیارہ گواہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ منشیات فروش ہے ، وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب اوروزیرداخلہ نے کیسزمیں اپنے اوپرفرد جرم نہیں لگنے دی اور میرا بھتیجا روزدھکے کھا رہا ہے ، اصل مسئلہ یہ ہے کہ نااہل حکومت ہے ، ساری قوم کوپیغام دینا چاہتا ہوں الیکشن ہونے جارہے ہیں ، تیاری کریں ۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کوبچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے ، سوائے آصف زرداری کے سب الیکشن کے لیے تیارہیں ، ن لیگ اورجے یوآئی ف نے جلسے شروع کردیے ہیں ، تحریک انصاف پہلے ہی جلسے کررہی ہے، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، الیکشن ملکی حالات ٹھیک کرنے کا واحد حل ہے، مقتدرحلقوں کوسوچنا چاہیے کہ پاکستان کی بہتری الیکشن میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.