MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی اراکین نے چئیرمین عمران خان کو جمشید دستی کو پارٹی میں نہ لینے کا مشورہ دے دیا

2 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) کچھ دنوں سے یہ خبریں چل رہی تھیں کہ سابق ایم این اے و عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم پی ٹی آئی ارکین نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو جمشید دستی کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔گذشتہ روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں جمشید دستی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر بھی بات چیت کی گئی۔
جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی اراکین نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کو جمشید دستی کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ۔

- Advertisement -

۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان استعفی دے چکے، انہیں اس طرح قبول کیا جائے، تحریک انصاف کا کوئی رکن بھی استعفی کی تصدیق کے لیے پیش نہیں ہو گا۔

تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ اس کے 2 درجن سے زائد ارکان اسپیکر کے سامنے استعفوں کی تصدیق سے انکار کر سکتے ہیں۔پارٹی چئیرمین عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے کے پی کے مشتبہ ارکان کی فہرست دے دی جو استعفوں کی تصدیق سے انکار کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پورا ملک جام کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان سے سوال کیا کہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد کا لائحہ عمل کیا ہو گا جس پر انہوں نے کہا کہ اگلا لائحہ عمل لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد دوں گا۔لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے تک عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.