MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعید احمد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں ،فرح عظیم شاہ

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں بی این پی کے رکن ،سعید احمد کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں فرح عظیم شاہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوراس ضمن میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں قیام امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.