وزیراعظم شہبازشریف نے بیوروکریسی قوانین میں تبدیلیاں اور ضروری ریفارمز لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے بیوروکریسی قوانین میں تبدیلیاں اور ضروری ریفارمز لانے کا فیصلہ کیا ہیں۔
- Advertisement -
اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف نے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہائی پاور کمیٹی کے سربراہ سابق سینئر بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ ہونگے کمیٹی میں سابق چیف سیکریٹریز، سابق وفاقی سیکریٹریز، سابق آئی جیز شامل ہونگے کمیٹی کے دیگر اراکین کا تعین کمیٹی سربراہ ناصر محمود کھوسہ خود کریں گے کمیٹی کسی بھی محکمے سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لے کر سفارش کرسکے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہائی پاور کمیٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تجاویز فراہم کرے۔۔