MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین تھری کا کامیاب تجربہ

0 461

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، تجربے کا مقصد ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز میں کی گئی تبدیلیوں کا جائزہ لینا تھا۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل کی آزمائشی پرواز کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کا جائزہ لینا تھا۔واضح رہے کہ شاہین تھری میزائل سالڈ راکٹ فیول سسٹم کا حامل ہے اور 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے، میزائل روائتی اور جوھری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.