MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی قیادت میں سنبھالوں گا،شاہ محمود قریشی

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی قیادت میں سنبھالوں گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف

- Advertisement -

ایک بلاجواز مقدمہ بنایا گیا، پریس کانفرنس سے متعلق ایک بوگس کیس ہے جبکہ میں نے پریس کانفرنس میں کارکنوں کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کی تلقین کی، اور مقدمہ حقائق کے برعکس سیاسی بنیادوں پر درج کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی نیونیوز کے مطابقانہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مقدمات میں الجھایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے 8 مارچ کو فسطائیت کا مظاہرہ کیا، ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہوا اور ہمارے کارکن کی موت پر دنیا نے نوٹس لیا مگر حکومت نے اس کا مقدمہ بھی عمران خان کیخلاف درج کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے آپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو روک نہیں پائیں گے کیونکہ اس سے عوام میں ہماری مقبولیت مزید بڑھ رہی ہے، پنجاب کی نگران حکومت دراصل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ایکسٹینشن ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے تو عمران خان کو گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر وہ گرفتار ہوجاتے ہیں تو ہماری پارٹی کا پورا ایک نظام ہے، کل عمران خان نے بیان دیا ہے کہ اگر ان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی کی ذمہ داری میں سنبھالوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پُرامن ریلی نکلے گی اور عمران خان اس کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.