ماہی گیر وں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا ، حل کیلئے عملی اقدامات کئے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
گوادر (مسائل نیوز)گوادر کے ماہی گیروں نے مقامی ماہی گیروں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے نہ صرف ماہی گیروں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا بلکہ انکے حل کے لئے عملی اقدامات بھی کئے جن میں غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ ماہی گیروں کو لیبر کا درجہ دینا ماہی گیروں کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراءاور رہائشی کالونی کی تعمیر شامل ہے جو کہ ماہی گیروں کے دیرینہ مطالبات تھے ان خیالات کا اظہار ماہی گیروں کے ایک نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ہونے والی ملاقات میں کیا صوبائی وزراءعبدالرشید بلوچ میر ضیاءلانگو رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی سینٹر کہدہ بابر رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی اور ڈی جی فشریز سیف اللہ کھیتران بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ماہی گیروں کا مفاد انکے حقوق اور روزگار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جسکے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے تمام وسائل برو¿ے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری واضع پالیسی اور دو ٹوک موقف ہے کہ ماہی گیروں کے روزگار کو لاحق خطرات کو ہر صورت دور کیا جائے گا خاص طور سے صوبے کے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی اور اگر محکمے کے لوگ بھی اس میں ملوث پائے گئے تو انہیں بھی ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں گوادر اور دیگر ساحلی علاقوں کی ترقی کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ماہی گیروں کو بوٹ انجنوں کی فراہمی کے منصوبے پر جلد عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں انجن فراہم کر دیئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر کے باشعور اور محب وطن عوام کو اب کوئی بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کر سکتاانہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام ترقیاتی عمل کا خود مشاہدہ کر رہے ہیں اور وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں گے گوادر کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے گوادر آئندہ آنے والے برسوں میں پاکستان کا صنعتی و تجارتی حب ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے متعدد منصوبے جن میں واٹر سپلائی سکیم گوادر، ٹی ٹی سی ٹریننگ کمپلیکس گوادراور ایران سے 100میگا واٹ اضافی بجلی کے حصول کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں فراہمی آب کے منصوبوں کی تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت گوادر کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اعلانات اور وعدوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ایران سے 100میگاواٹ اضافی بجلی کے حصول سے گوادر کے شہریوں کو طویل عرصہ سے جاری بجلی بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر میں 300میگاواٹ کوئلہ سے بجلی تیار کرنے کے منصوبے کی تکمیل بھی بجلی کا بحران حل کرنے میں مددگار ہوگی انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی سی تربیتی کمپلیکس کا منصوبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت علاقے میں ترقیاتی عمل کو مقامی آبادی کے زیادہ سے زیادہ فائدے میں رکھنا چاہتی ہے تربیت یافتہ نوجوانوں کی گوادر کے ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت سے بیروزگاری کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس عمل کے اہم شراکت دار کی حیثیت سے گوادر کے ماہی گیروں کی حالت بہتر بنانا اور ان کے مسائل کا ِحل ضروری ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شیزنک ڈیم، گوادر یونیورسٹی اور گوادر پورٹ میں ڈریجنگ منصوبے کا آغاز بھی خوش آئند ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ان منصوبوں پر پوری ذمہ داری کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت نیو گوادر انٹر نیشنل ائر پورٹ تیزی سے زیر تکمیل ہے اور توقع ہے کہ مارچ2023میں ملک کے سب سے بڑے ائرپورٹ سے آزمائشی پروازیں شروع ہوجائیں گی جبکہ رواں سال کے دوران ہی اس ائر پورٹ کو ہر طرح سے مکمل کرلیا جائے گااس جدید ائرپورٹ کی تکمیل سے گوادر کو نمایاں عالمی تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ آج کے عہد میں ترقیاتی عمل میں انسانی ترقی کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہےہماری کوشش ہے کہ گوادر کی ترقی کے عمل کو زیادہ سے زیادہ عام آدمی کی بہبود و ترقی سے منسلک رکھاجائے انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ 2016میں فعال ہوچکی ہے اور سرمایہ کاری، مینو فیکچرنگ، سیاحت اور دیگرشعبوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے نتیجے میں یہ خطہ میں بڑا تجارتی مرکز بن سکتی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی عمومی ترقی کے علاوہ پاکستان کی معیشت کی بحالی اور بہتر مستقبل کیلئے گوادر کو کلیدی اہمیت حاصل ہے گوادر ماسٹر پلان تیار ہوچکا ہے جس کے ذریعہ اسٹوریج، نقل و حمل اور مینوفیکچرنگ کی نئی اور جدید سہولتیں فراہم کی جاسکیں گی صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے گوادر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہےگوادر مستقبل کا پورٹ سٹی بننے جارہا ہے گوادر کی ترقی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ گوادر کی ترقی اور مسائل کے حل پر فوکس ہے غیر ضروری چیک پوسٹوں کو بھی ختم کردیاگیاگوادر اولڈ ٹاو¿ن کی بحالی کی کل لاگت 3305ملین روپے ہے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی ففٹی ففٹی شیئرنگ ہے9سو ملین روپے کی لاگت سے گوادر کے مختلف دیہاتوں کو کوسٹل ہائی وے سے لنک کرنے کا منصوبہ ہے 7سو ملین روپے کی لاگت سے مختلف دیہاتوں کو M-8سے لنک روڈ کے ذریعے منسلک کرنے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے 7سو ملین روپے کی لاگت سے گوادر کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ ڈی ایچ کیو گوادر کی اپ گریڈیشن گوادر میں سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا منصوبہ گبد، مند اور چیدگی میں لوگوں کے روزگار کو یقینی بنانے کیلئے 13کمرشل بارڈر مارکیٹ کا قیام گوادر اور پسنی میں خصوصی بچوں کیلئے سکول کا قیام اور ماہی گیروں کیلئے 2ہزار بوٹ انجن کی فراہمی وہ اہم منصوبے ہیں جو گوادر کے عوام کی تقدیر بدل دینگے۔
- Advertisement -