MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امارات میں رمضان کی آمد پر 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت کا اعلان

0 188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز اور بڑے پیمانے پر رعایتیں پیش کی گئی ہیں۔کھانے پینےکی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکےگا۔خلیجی اخبار کے مطابق خریدار رمضان کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔دوسری جانب مختلف کمپنیوں نے رمضان کے مہینے میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنےکے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.