پارٹی کے سربراہ نے پارٹی کا ٹکٹ ایک غریب ورکر کو میرٹ کی بنیاد پر دیا ہے جو کسی اور جماعت میں یہ عمل موجود ہی نہیں ہے،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ نے میرٹ کی بنیاد پر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان ہزارہ کو ٹکٹ دے کر ثابت کردیا کہ نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں بلوچستان کے غریب عوام کی جماعت ہے، این اے 265 کے ضمنی انتخابات کیلئے عوام نیشنل پارٹی کو ووٹ دیں کر آئین کی بالادستی میں اپنا کردار ادا کریں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں آئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے غریب اور متوسط طبقے کی جماعت، نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان کے عوام کیلئے عملی کام کرکے آج عوام کے دلوں میں ایک الگ جگہ بنالی ہے، اور دوسرے روایتی سیاسی جماعتوں اور رہنماوں کے مقابلے نیشنل پارٹی کی مقبولیت پارٹی کی عملی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت، عوام بلوچستان اور بلوچستانیوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے انتخابی نشان آری کو ووٹ دیں کر نیشنل پارٹی کا ہاتھ مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی محکوم اقوام کی جماعت ہے جسکا عملی مظاہرہ این اے 265 کوئیٹہ کے ضمنی الیکشن میں رمضان ہزارہ کی شکل میں کیا گیا ہے پارٹی کے سربراہ نے پارٹی کا ٹکٹ ایک غریب ورکر کو میرٹ کی بنیاد پر دیا ہے جو کسی اور جماعت میں یہ عمل موجود ہی نہیں ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 مارچ کو اپنے گھروں سے نکل کر نیشنل پارٹی کے امیدوار اور انتخابی نشان آری کو ووٹ دیکر آئین کی بالادستی کو کامیاب کریں۔
[…] نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ این اے 265 ضمنی انتخابات،عوا م اس مرتبہ […]