MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیر پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ کر مار ڈالا

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیرپور (مسائل نیوز)خیرپور کے نواحی علاقے کمال دیرو میں آوارہ کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کردیا، کتوں کے حملے میں تین ماہ کی بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے کمال دیرو میں گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر آوارہ کتوں نے اس وقت حملہ کیا جب 8 سالہ نور جہاں اپنی 3 ماہ کی بہن کو گود میں لیکر راستے سے جارہی تھی۔ نور جہاں نے خود کے ساتھ ساتھ تین ماہ کی بہن کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی اور کتوں نے کمسن معصوم بچی کو کاٹ کھایا۔بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کردیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.