MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلدیاتی انتخابات کا اصل مقصد اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی ہے جو کہ خوش آئند ہے، ضیاء لانگو

1 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( مسائل نیوز)وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کا بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے پر امن انعقاد پر اظہار اطمینان کیا ہے انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی الخالد پینل، بلوچستان بھر کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا اصل مقصد اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلے سنجیدہ ہے۔ اور اسی طرح ہی عوامی مسائل عوامی نمائندوں سے ہی حل ہونگے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے جبکہ عوام نے جس مقصد کے لیے اپنے نمائندوں کو چنا ہے وہ ان کی امیدوں کو پورا کریں گے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ الخالد پینل،بلوچستان عوامی پارٹی ،اور بلوچستان بھرسے منتخب ہونے والے تمام پارٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)وادی نیلم آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرامرحلہ مکمل ہو گیا، پی ٹی آئی نے میدان مار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.