MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلع کچھی اور ضلع مستونگ سے ہمارے پینل کے کونسلران نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے،جمال رئیسانی

0 174

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءوزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرجمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ضلع کچھی اور ضلع مستونگ سے ہمارے پینل کے کونسلران نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے،تمام کونسلران اور عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں پر اعتماد کیا اظہار کیا ۔ یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی، جمال رئیسانی نے کہا کہ ضلع کچھی اور مستونگ کی یونین کونسلز کے چےئر مین اور وائس چےئر مین کے انتخابات میں ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں کی بڑی تعداد نے کامیابی حاصل کی ہے جس پر تمام نو منتخب چےئرمین اور وائس چےئر مین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی منتخب کونسلران اور عوام کی حمایت کے بغیر ناممکن تھی عوام کا ہمارے ارکان پر اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ ہم عوام کی درست انداز میں ترجمانی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہوگی ہم عوام کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں عوام اور کونسلران کی حمایت سے ضلعی چےئرمینوں کے انتخاب میں بھی اپنے امیدوار لائیں گے ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.