MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار مداخلت کیس میں عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کر دی ہے،15 فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان زخمی ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔
پراسکیوٹر نے بتایا کہ شوکت خانم کا میڈیکل قانونی طور پر لیگل نہیں ہے۔ عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنٰی کی درخوست مسترد کر دی،عمران خان کے 15 فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دئیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی تھی۔

- Advertisement -

انسداد دہشت گردی عدالت میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی استدعا کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی اور سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کی ۔ جبکہ سیشن عدالت نے بھی ایک کیس میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی تھی،سیشن عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.